National News

میانمار میں زلزلے سے2 افراد ہلاک

میانمار میں زلزلے سے2 افراد ہلاک

یانگون:جنوبی میانمار میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکوں سے دو افراد ہلاک اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایک مقامی ریسکیو تنظیم نے یہ اطلاع دی۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے میں موبین میں ایک مراقبہ مرکز کی چھت گرنے سے ایک بدھ راہبہ اور ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔ مرکز میں موجود ایک دیگر خاتون کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مبین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے شہر میں کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ میانمار کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی کے مطابق بدھ کے روز آنے والا زلزلہ جنوبی میانمار کے ایرواڈی علاقے میں نیونگ ڈان کے جنوب اور جنوب مشرق میں تقریبا 5 میل کی دوری پر تھا اور 16.98 ڈگری شمالی عرض البلد اور 95.67 ڈگری مشرقی طول بلد کے ساتھ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
 



Comments


Scroll to Top