نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں اپنی 24 سالہ عوامی خدمات کو قوم اور عوامی خدمت کے لیے وقف قرار دیا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر شاہ نے لکھاکہ وزیر اعظم مودی کی عوامی زندگی کے 24 سال ملک اور عوامی خدمت کے لیے وقف رہے ہیں یہ دن پورے ملک کے لیے بہت اہم ہے، جب عوامی خدمت کے لیے وقف ایک بے لوث کرمیوگی نے آئینی حلف لیا اور لوگوں کے مسائل کو اپنا سمجھ کر حل کرنا شروع کیا، اور یہ مسائل تاریخ بن گئے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ان 24 سالوں کے دوران چاہے وہ گجرات کے کسانوں، خواتین، صنعت اور تعلیم میں بہتری لانا ہو، یا وزیر اعظم کے طور پر، ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا، غریبوں کی فلاح و بہبود، اور پسماندہ، دلت اور قبائلی برادریوں سمیت سماج کے تمام طبقات کی بہتری۔ مسٹر مودی نے ثابت کر دیا ہے کہ ایک قیادت کیسے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل سکتی ہے جب ویڑن 'نیشن فرسٹ' اور مشن 'ترقی یافتہ ہندوستان' ہو۔