دیر البلح: غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ دیر البلح کے الاقصیٰ شہداہسپتال کے مطابق، مرکزی شہر زوایدہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 12 افراد مارے گئے۔ حملے میں ایک خیمہ اور ایک گھر کو نقصان پہنچا۔ ہسپتال نے بتایا کہ متاثرین میں آٹھ بچے شامل ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ایک اور لڑکی اب بھی ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہے۔ ہسپتال نے یہ بھی کہا کہ دیر البلح میں ایک خیمے پر ہونے والے فضائی حملے میں ایک اور لڑکی کی موت ہو گئی اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے خان یونس شہر پر بھی حملہ کیا۔
ناصر ہسپتال کے مطابق، حملے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چار افراد مارے گئے۔ اس دوران، جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی دباو بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر بات کرتے ہوئے، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ان کے ملک نے فلسطینی ریاست کو اس یقین کے ساتھ تسلیم کیا ہے کہ یہ حماس کو الگ تھلگ کرنے کا واحد طریقہ ہے، جو اپنے کئی رہنماو¿ں کی ہلاکت کے باوجود خود کو دوبارہ منظم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔