National News

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

 بیروت: لبنان کے جنوبی شہر سیربن پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔ لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے ایک ہزار پاو¿نڈ وزنی فضا سے زمین پرمار کرنے والے دو میزائلوں سے سربین میں ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس سے وہ تباہ ہو گیا اور پڑوسی مکانوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس، اسلامک ہیلتھ اتھارٹی اور اسلامک میسج اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے ارکان جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو جنوبی لبنان کے وسطی علاقے میں واقع تبنین کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے دیہاتوں اور شہریوں کے گھروں پردشمن کے حملوں کے جواب میںلمنارا بستی میں اسرائیلی فوجی کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور گولانی بریگیڈ کی 51ویں بٹالین کے ٹھکانوں پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top