National News

انڈونیشیا میں فٹبال میچ میں بھگدڑ، 170 سے زائد افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی

انڈونیشیا میں فٹبال میچ میں بھگدڑ، 170 سے زائد افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں فٹ بال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 174 افراد ہلاک ہو گئے ہیں انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے لیفٹیننٹ گورنر ایمل دردک نے اتوار کو یہ اطلاع دی انہوں نے کومپاس ٹی وی براڈکاسٹر کو بتایا کہ ہفتہ کو ملنگ کے کنجوروہان اسٹیڈیم میں عہدیداروں نے ہارنے والے فریق کے حامیوں پر آنسو گیس چلائی اس کے نتیجے میں ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی اور کل 174 افراد ہلاک ہوگئے۔ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسٹیڈیم کے اندر ہی 30 سے زائد اموات ہوئیں، جہاں لوگوں کو نہ صرف بھگدڑ کے دوران دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑا بلکہ آنسو گیس کے استعمال سے بھی متاثر ہونا پڑا۔انڈونیشین فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایس ایس آئی) کے جنرل سیکرٹری یونس نوسی نے کہا کہ انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے اس سانحے کی رپورٹ بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے افسوسناک حادثے پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور پی ایس ایس آئی کو مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انڈونیشین فٹ بال لیگ کے کھیل اگلے اطلاع تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top