National News

وراٹ دوسرے ٹیسٹ سے باہر، ٹاس جیت کر ہندوستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ

وراٹ دوسرے ٹیسٹ سے باہر، ٹاس جیت کر ہندوستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ

جوہانسبرگ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی چوٹ کی وجہ سے پیر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے والے لوکیش راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ہنوما وہاری کو کپتان کوہلی کی جگہ ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے راہل کا ٹاس کے لیے میدان میں اترنا ناظرین کے لیے حیرت کا باعث تھا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے ٹوئٹر پر ٹاس کے حوالے سے اطلاع جاری کرتے ہوئے کہا کہ راہل نے دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


 



Comments


Scroll to Top