National News

مصر کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کی ملاقات

مصر کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کی ملاقات

نئی دہلی: مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی وزیراعظم نے غزہ امن معاہدے میں مصر کے کلیدی رول پر صدر السیسی کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس سے خطے میں دیرپا امن قائم ہوگا وزیر خارجہ عبدالعاطی نے وزیر اعظم کو اپنے دورے کے دوران ہونے والے پہلے ہند - مصر تزویراتی مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں بشمول تجارت، ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع اور عوام سے عوام کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پراظہار اطمینان کیا۔



Comments


Scroll to Top