National News

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، 2زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، 2زخمی

کوئٹو:جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ اٹارنی جنرل کے دفتر (ایف جی ای) نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ ایف جی ای کی رپورٹ کے مطابق مقتولین کو سان گل قصبے کے نزدیک گولی ماری گئی، جہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔

واضح رہے کہ جرائم سے نمٹنے میں حکام کی مدد کے لیے اعلانیہ کرفیو کے 90 دنوں کی ہنگامی حالت کے خاتمے کے بعد جرائم میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ 11 اپریل کو جنوب مغربی شہر گویاکل کے کرسٹوڈل میں مسلح حملے میں ایک کم عمر بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اپریل کو حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملک اندرونی مسلح جھڑپوں کا سامنا کر رہا ہے اور فوج کو حکم دیا گیا کہ وہ دہشت گرد قرار دیے گئے منظم مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کریں۔
 



Comments


Scroll to Top