National News

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سفیر مقرر ہو گئے۔ آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔ شاہد آفریدی کے علاوہ آئی سی سی نے ہندوستانی کھلاڑی یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی سفیر مقرر کیا ہے۔

Shahid Afridi Named Ambassador for ICC Men's T20 World Cup 2024 | Latest  cricket News at www.lokmattimes.com

اس موقع پر شاہد ا?فریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009 میں ٹرافی جیتی اور یہ میرے کیرئیر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ ایک دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرے گا۔ 
 



Comments


Scroll to Top