National News

ہندوستان لیتھم کے طوفان میں اڑا، نیوزی لینڈ7 وکٹوں سے جیت گیا

ہندوستان لیتھم کے طوفان میں اڑا، نیوزی لینڈ7 وکٹوں سے جیت گیا

آکلینڈ: وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم (ناٹ آؤٹ 145) اور کپتان کین ولیمسن (ناٹ آؤٹ 94) کے درمیان 221 رنز کی شاندار شراکت داری سے نیوزی لینڈ نے جمعہ کو ہندوستان کے 307 رنز کے ہدف کو چھوٹا ثابت کرتے ہوئے تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آسانی کے ساتھ سات وکٹوں سے جیت لیا۔ایڈن پارک میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے سات وکٹوں پر 306 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 47.1 اوورز میں تین وکٹوں پر 309 رنز بنا کر فتح کا ہدف حاصل کر لیا۔
ایک مرحلے پر میزبان ٹیم کے تین کھلاڑی 88 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ میچ ہندوستان کے حق میں جاتا ہے لیکن کریز پر آنے والے لیتھم نے ہندوستانی بالرز کو بے رحمی سے مارا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف رنز کی بارش کردی۔
 



Comments


Scroll to Top