National News

انگلینڈ کو یکے بعد دیگرے دو نقصان، سنچری بنانے کے بعد دو اوپنرز آؤٹ

انگلینڈ کو یکے بعد دیگرے دو نقصان، سنچری بنانے کے بعد دو اوپنرز آؤٹ

راولپنڈی:انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اوپنرز زیک کرالی اور بین ڈکٹ کی سنچریوں کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنرز نے نسیم شاہ کے پہلے اوور میں 14 رنز بٹورے اور محض نویں اوور میں نصف سنچری مکمل کر لی۔
اوپنرز بین ڈکٹ اور زیک کرالی دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیم کی سنچری کھیل کے پہلے ہی گھنٹے میں صرف 13.4 اوورز میں مکمل کرا دی۔زیک کرالی نے نسبتا زیادہ جارحانہ انداز اپنایا اور کھانے کے وقفے کے فورا بعد اپنی سنچری مکمل کرلی جبکہ ان کے ساتھی بین ڈکٹ بھی ان کے نقش قدم پر گامزن رہے۔


 



Comments


Scroll to Top