Latest News

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ سبقت حاصل کی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ سبقت حاصل کی

سڈنی:اسٹیون اسمتھ (94) اور مارنس لیبوشگن (58) کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے سنچری پارٹنرشپ کے بعد آسٹریلیا نے ایڈم زمپا (45 پر چار وکٹ) اور مشل اسٹارک(چار وکٹ)کی قاتلانہ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں ہفتہ کو مہمان انگلینڈ کو 72 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں پر 280 رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 38.5 اوور میں 208 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔زبردست فارم میں چل رہے اسمتھ نے کریز کے دوسرے سرے پر آئے نئے بلے باز لیبوشگن کے ساتھ مل کر ایک منفرد کھیل کا مظاہرہ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top