Latest News

شراب گھپلہ معاملہ: دہلی کی عدالت نے کیجریوال، سسودیا اور 23 ملزمان کو بری کیا

شراب گھپلہ معاملہ: دہلی کی عدالت نے کیجریوال، سسودیا اور 23 ملزمان کو بری کیا

نئی دہلی:دہلی کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو مبینہ ایکسائز پالیسی گھپلہ سے جڑے بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو الزامات سے بری قرار دے دیا راوز ایونیو عدالت کے خصوصی جج جیتندر سنگھ نے اس مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا سمیت تمام 23 ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے جن دیگر اہم شخصیات کو الزام سے آزاد کیا ہے، ان میں بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کی رہنما کے. کویتا، وجے نائر، سمیر مہندرو اور دیگر شامل ہیں۔

Arvind Kejriwal acquitted in Delhi liquor case, emotional after court's  decision - NewsPress India
یہ مقدمہ 2021-22 کی دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق تھا، جسے بعد میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے باعث واپس لے لیا گیا تھا۔ مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کا الزام تھا کہ اس پالیسی کے ذریعے نجی اداروں کو ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔


 



Comments


Scroll to Top