National News

عدالتی فیصلہ تحقیقاتی ایجنسیوں کی من مانی بے نقاب کرتا ہے: محبوبہ مفتی

عدالتی فیصلہ تحقیقاتی ایجنسیوں کی من مانی بے نقاب کرتا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز دہلی کی شراب پالیسی معاملے میں اروند کیجروال، منیش سسودیا اور کے کویتا کو بری کیے جانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے نے تحقیقاتی ایجنسیوں کی ’انتہائی من مانی‘ کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے سماجی رابطہ پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ فیصلے سے یہ بات سامنے آگئی کہ یہ کیس سیاسی طاقت کے غلط استعمال کی ایک واضح مثال تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا:’آج کا فیصلہ تحقیقاتی ایجنسیوں کی من مانی اور ان کے سیاسی استعمال کو پوری طرح ظاہر کرتا ہے۔ جب ایجنسیاں سیاسی ہتھیار بن جائیں تو سب سے پہلے انصاف کی قربانی ہوتی ہے اور سچ برسوں کی تکلیف اور آنسووں کے بعد سامنے آتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے مطابق نہ ابتدائی شواہد تھے اور نہ ہی کوئی قابلِ اعتماد ثبوت، اس کے باوجود متعلقہ رہنماو¿ں نے برسوں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔محبوبہ مفتی نے آخر میں کہا کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ سچائی کو دبایا جا سکتا ہے، مگر ہمیشہ کے لیے چھپایا نہیں جا سکتا۔

                
 



Comments


Scroll to Top