انٹرنیشنل ڈیسک:امریکہ سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے جہاں ہریانہ کے کرنال کے گاوں ہتھلانا کے رہائشی پردیپ نامی نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق پردیپ تقریباً ڈیڑھ سال قبل امریکہ گیا تھا اور ایک اسٹور میں کام کرنے لگا تھا۔

معلومات کے مطابق امریکہ میں مقیم ایک ریٹائرڈ فوجی نے اچانک سٹور میں فائرنگ شروع کر دی۔ اس وقت پردیپ بھی وہاں موجود تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم 15 منٹ قبل اسٹور میں داخل ہوا تھا اور اندر داخل ہوتے ہی پردیپ پر 3-4 راونڈ فائر کیے تھے۔
اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اہل خانہ کو ہفتہ کی صبح تقریباً 9:30 بجے اس افسوسناک واقعہ کا علم ہوا، جس سے گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پردیپ 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔