National News

نشانہ بازی میں، ہندوستان نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا

نشانہ بازی میں، ہندوستان نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا

 ہانگزو:ہندوستان کے سربجوت سنگھ، شیو نروال اور ارجن سنگھ چیمہ نے جمعرات کو مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ ہندوستان کی شوٹنگ ٹیم نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم مقابلے میں مجموعی طور پر 1734 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیت کر چین کو ایک پوائنٹ سے پیچھے چھوڑ دیا۔

ویتنام نے 1730 کے اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔  سربجوت (580) اور ارجن (578) بالترتیب 5ویں اور 8ویں نمبر پر رہے اور انفرادی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ شیوا (576) 14ویں نمبر پر رہے۔ 



Comments


Scroll to Top