National News

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے

 نئی دہلی/واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے۔ آسٹن اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بات چیت کریں گے۔ مسٹر سنگھ کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر آسٹن 'نیو ڈیفنس انوویشن اینڈ انڈسٹریل کوآپریشن انیشیٹو' کو بڑھانے اور دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے ٹویٹ کیاکہ میں اگلے ہفتے ہندوستان، جاپان، سنگاپور اور فرانس کے سفر کا منتظر ہوں۔

ہم نے گزشتہ سال کے دوران اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے لیے اپنے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انڈو پیسیفک خطے کا میرا ساتواں دورہ ہوگا اور یہ ہماری کچھ اہم کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ پائیدار تعلقات کی عکاسی کرے گا۔ انڈو پیسیفک خطے کے اپنے ساتویں سرکاری دورے کے دوران مسٹر آسٹن جاپان کے وزیر دفاع یاسوکازو ہماڈا اور دیگر سینئر رہنما سے ملاقات کے لیے جاپان جائیں گے اور جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کریں گے، یہ بات پینٹاگون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے۔ وہ محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔

ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکہ اور جاپان اس سال کے شروع میں ہونے والی تاریخی امریکہ-جاپان وزارتی میٹنگ کے بعد اتحاد کی صلاحیتوں کو جدید بنانے، امریکی فوجی پوزیشن کو بہتر بنانے اور ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیان کے مطابق مسٹر آسٹن سنگاپور جائیں گے جہاں وہ سنگاپور میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے 20ویں شنگری لا ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

بات چیت کے موقع پر وہ پورے خطے میں امریکی دفاعی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے کلیدی رہنماں سے ملاقات کریں گے، جس کی حمایت آسیان کی مرکزیت پر مبنی آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے مشترکہ وژن سے ہوگی۔ یہاں سے مسٹر آسٹن ہندوستان جائیں گے جہاں وہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔
 



Comments


Scroll to Top