نئی دہلی:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو قومی توانائی تحفظ کے دن پر یہاں وگیان بھون میں ایک تقریب میں قومی توانائی تحفظ ایوارڈز (این ای سی اے) 2025 اور نیشنل پینٹنگ کمپیٹیشن (این پی سی) 2025 کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔
اس تقریب کا اہتمام بجلی کی وزارت کے تحت بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای) نے کیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ توانائی تحفظ کوئی آپشن نہیں، بلکہ آج کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر توانائی منوہر لال نے کہا کہ ہندوستان توانائی کی عالمی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور ملک نے پیرس معاہدے کے تحت مقرر کردہ ہدف سے پانچ سال پہلے غیر فوسل ذرائع سے نصب شدہ صلاحیت کا 50 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے پی اے ٹی اسکیم، معیارات اور لیبلنگ، اے ڈی ای ای ٹی ا?ئی ای جیسی بی ای ای اقدامات کو توانائی کی کارکردگی میں ریڑھ کی ہڈی کے طور پر بیان کیا۔
توانائی کے تحفظ کے قومی دن 2025 نے ایک واضح پیغام دیا کہ توانائی کا تحفظ ٹیکنالوجی، پالیسی اور عوامی شرکت کا سنگم ہے۔ صنعتوں، اداروں، اختراع کاروں اور طلبائ — سب کی کوششیں مل کر—ہندوستان کو ایک سرسبز، خود انحصاری اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جا رہی ہیں۔ یہ اعزاز نہ صرف حصولیابیوں کی شناخت ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک بھی ہے۔
تقریب میں قومی توانائی تحفظ ایوارڈز (این ای سی اے) 2025 کے تحت شعبے کے کیمیکلز کے زمرے میں بہترین کارکردگی کے لیے میونیشنز انڈیا لیمیٹڈ (پونے) کو انعام سے نوازاگیا اور ترانسپیک انڈسٹری لیمیٹڈ (وڈودرا) کوسرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔
انٹیگریٹڈ اسٹیل پلانٹ کے زمرے میں جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ (ڈولوی، مہاراشٹر) نے پہلا انعام حاصل کیا۔ اس زمرے میں ٹاٹا اسٹیل (اڈیشہ)، جے ایس ڈبلیو بی پی ایس ایل (اڈیشہ) اور ارجاس اسٹیل (آندھرا پردیش) کو توصیفی سند سے نوازا گیا۔ ٹیکسٹائل (لارج یونٹ) میں ریمنڈ لگڑری کاٹنز (کولہاپور) فاتح رہا، جبکہ بلوسا انڈسٹریز اور وردھمان فیبرکس نے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ ٹیکسٹائل (اسمال یونٹ) میں جینیٹیکس، سورت نے پہلا انعام جیتا۔
نقل و حمل کے شعبے میں ریلوے اسٹیشنوں کے زمرے میں میانا ریلوے اسٹیشن (مدھیہ پردیش) کو پہلا انعام ملا۔ میٹرو اسٹیشن کے زمرے میں ایسٹ ونود نگر میٹرو اسٹیشن (دہلی) فاتح رہا۔ عمارتوں کے زمرے میں سرکاری عمارتوں میں ڈیزل ٹریکشن ٹریننگ سینٹر اور ہاسٹل، گنتکل نے پہلا مقام حاصل کیا۔ کالجز اور یونیورسٹیوں کے زمرے میں گیتا ودیا مندر گرلز کالج، سونی پت فاتح رہا، جبکہ برہما کماریس جگدمبا بھون، پونے نے رہائشی عمارتوں کے زمرے میں انعام حاصل کیا۔
کرناٹک، آندھرا پردیش، کیرالہ، آسام، اور چنڈی گڑھ نے ادارہ جاتی کارکردگی میں ریاستی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ایپلائینسز کے زمرے میں ایٹمبرگ کا سیلنگ فین، ایل جی کی واشنگ مشین، ہائیر کا ریفریجریٹر، کرمپٹن کا واٹر ہیٹر اور ڈائکن کا ایئر کنڈیشنر اپلائنس ا?ف دی ایئر قرار پائے۔ انوویشن ایوارڈ کے تحت، آرسیلر متل نیپون اسٹیل انڈیا اور ویدانتا لمیٹڈ (جھارسوگوڈا) کوانرجی سیونگ ٹیکنالوجیز کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کے زمرے میں مسکان (جند، ہریانہ)، ونشیکا پانڈے (ستنا، مدھیہ پردیش) اور ویدیکا کھتری (دہلی) کو توانائی کے تحفظ کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔