Latest News

کسی بھی شخص کو دہشت گرد قرار دینے  والے بل پر پارلیمنٹ کی مہر

کسی بھی شخص کو دہشت گرد قرار دینے  والے بل پر پارلیمنٹ کی مہر

نئی دہلی: کسی بھی شخص کو دہشت گرد قرار دینے کے التزام کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام(ترمیم)بل 2019پر جمعہ کو پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ راجیہ سبھا نے اسے ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ پاس کردیا جبکہ لوک سبھا نے اسے 24جولائی کو منظوری دیدی تھی۔
راجیہ سبھا نے بل کو آج 42کے مقابلے 147ووٹوں سے پاس کردیا۔اس سے پہلے اپوزیشن اراکین نے اس بل کو عام آدمی کی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والا بتاتے ہوئے اسے تفصیلی جائزے کیلئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ایوان نے اس ضمن میں 85کے مقابلے 104ووٹوں سے خارج کردیا۔
 



Comments


Scroll to Top