National News

متحدہ عرب امارات نے 16 بیلسٹک میزائل اور42 ڈرون کیے تباہ ، ایران نے خلیجی ممالک کو دی دھمکی

متحدہ عرب امارات نے 16 بیلسٹک میزائل اور42 ڈرون کیے تباہ ، ایران نے خلیجی ممالک کو دی دھمکی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان جنگی کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے16یلسٹک میزائل اور42 ڈرونز کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔
بھاری جانی نقصان کی خبر۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق ان حملوں کے دوران ملک کی خدمت کرتے ہوئے دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ ایک نجی ٹھیکیدار سمیت کل8 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور178 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اب تک کی کارروائیوں کے اعداد و شمار۔
وزارت نے انکشاف کیا کہ جب سے ایران نے حملے شروع کیے ہیں متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے اب تک کل414 بیلسٹک میزائل15کروز میزائل اور 1914 ڈرون ناکام بنائے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایران کی امریکہ اور خلیجی ممالک کو وارننگ۔
دوسری جانب ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ پر خفیہ طور پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے خلیج کے پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو ممالک امریکہ کو اپنی سرزمین سے حملہ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں انہیں اس کی بھاری سزا بھگتنا پڑے گی۔
امریکہ کی بڑی تیاری۔
واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع ایران میں محدود زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ اس میں خارگ جزیرے اور دیگر اہم ساحلی علاقوں پر چھاپہ مار کارروائیاں شامل ہو سکتی ہیں جس سے خطے میں جنگ کا خطرہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top