National News

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی  سیمی فائنل:بھارت نے  نیوزی لینڈ کے خلاف آسان جیت درج کرکے فائنل میں جگہ بنالی

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی  سیمی فائنل:بھارت نے  نیوزی لینڈ کے خلاف آسان جیت درج کرکے فائنل میں جگہ بنالی

اسپورٹس ڈیسک: انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ بھارت نے 108 رنز کے جواب میں شویتا سہراوت کے ناقابل شکست 61 رنز کی مدد سے ہدف 14.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
کپتان شفالی ورما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسرے اوور کی تیسری گیند پر منت کشیپ نے نیوزی لینڈ کی اینا براننگ کو اپنا شکار بنایا۔ آئمہ میکلوڈ بھی کچھ خاص نہ کر سکیں۔ وہ 2 رنز بنا کر تیتاس سادھو کا شکار بنیں۔ تاہم اس کے بعد جارجیا پلمر نے 35 اور اس گیج نے 26 رنز بنا کر کچھ جدوجہد کی لیکن دونوں ہی ٹیم کو بڑے اسکور تک نہیں پہنچاسکے۔ 
ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 107 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے پارشوی چوپڑا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تیتاس سادھو، منت، کیپٹن شیفالی اور ارچنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 



Comments


Scroll to Top