ٹوکیو : خطرناک: طوفان 'ہگی بس' سے جاپان بیحان ہے ۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک کے دیگر حصوں میں 'ہگی بس' سے اب تک 35 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ سیلاب میں ڈوبے مکانوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے اتوار کے روز ہیلی کاپٹروں ، کشتیوں اور ہزاروں فوجیوں کو لگای اگیا ہے ۔ راحتی مہم کے دوران ایک خاتون کی ہیلی کاپٹر چڑتے وقت گر کر موت ہوگئی ۔ جاپان کی شان کہے جانے والی بلیٹ ٹرین بھی پانی ڈوب گئی ہیں ۔
144 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آئے ہگی بس طوفان کی وجہ سے کئی شہروں میں بنیادی سہولات تباہ ہوگئی ہیں ۔ طوفان ہگی بس نے سنیچر شام کو جنوبی ٹوکیو میں دستک دی اور اس نے وسط اور شمالی جاپان میں تباہی مچائی ۔ ملک بھر میں 14 ندیوں میں سیلاب آگیا ۔ ٹوکیو محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ 70 سالہ ایک بزرگ خاتون کے ایواکی شہر میں راحتی ہیلی کاپٹر پر چڑھتے وقت 40 میٹر کی اونچائی سے زمین پر گرنے سے موت ہوگئی ۔
فائر بریگیڈ ، قدرتی آفات انتظامیہ ایجنسی نے اتوار دیر رات کہا کہ طوفان کے باعث 14 افراد کی موت ہوگئی ۔ 11 لاپتہ ہیں اور 187 لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔ جاپانی میڈیا نے مہلوکین کی تعداد 35 بتائی اور 19 لوگ لاپتہ بتائے ہیں ۔