Latest News

گوڈسے ''وطن پرست'' بیان پر سادھوی کی صفائی :کہا ، میرے بیان کو توڑ - مروڑ کر پیش کیا گیا

گوڈسے ''وطن پرست'' بیان پر سادھوی کی صفائی :کہا ، میرے بیان کو توڑ - مروڑ کر پیش کیا گیا

بھوپال : بابائے قوام مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو وطن پرست  کہنے والے بھیان پر آج سادھوی پرگیا نے لوک سبھا میں اپنی صفائی پیش کی ۔ بھاجپا کے ایگزیکٹو صدر جے پی نڈا نے طلب کیا ہے ۔ بھاجپا ایم پی  سادھوی پرگیا نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ،' میرے بیان سے اگر کسی طرح سے کوئی چوٹ پہنچی ہوتو میں معافی چاہتی ہوں ۔ ' لیکن میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ یہ قابل مذمت ہے ۔ مہا تما گاندھی کے ذریعے ملک کیلئے کئے گئے کاموں کی میں عزت کرتی ہوں ۔ 

PunjabKesari
اشاروں - اشاروں میں راہل گاندھی کو بنایا نشانہ :
سادھوی پرگیا نے بغیر نام لئے راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایک ممبر کے ذریعے سر عام دہشت گرد کہا گیا ۔ میرے خلاف عدالت میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ۔ بغیر الزام ثابت ہوئے مجھے بے عزت کیا گیا ہے ۔ 
بتا دیں کہ لوک سبھا اجلاس کے دوران سادھوی پرگیا نے بابائے قوم مہاتما گاندھی  کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو 'دیش بھگت ' (وطن پرست) کہا تھا ۔ اس متنازعہ بیان کے بعد  انہیں مرکزی دفاعی کمیٹی سے باہر کردیا تھا ۔ وہیں بھاجپا نے انہیں پارلیمانی جماعت کی میٹنگوں میں بھی نہیں آنے کا فرمان سنایا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top