National News

آج لوک سبھا میں گوڈسے ''وطن پرست'' بیان پر سادھوی پرگیا دیں گی صفائی

آج لوک سبھا میں گوڈسے ''وطن پرست'' بیان پر سادھوی پرگیا دیں گی صفائی

بھوپال : بابائے قوم  ( راشٹر پتا) مہاتما گاندھی کے قاتل کو وطن پرست کہنے کے بیان پر آج سادھوی پرگیا لوک سبھا  میں اپنی صفائی پیش کرے گی ۔ پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس کا آج دسواں روز ہے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ لوک سبھا سیشن کے دوران سادھوی پرگیا نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو وطن پرست  کہا تھا ۔ اس متنازعہ بیان کے بعد بھاجپا  نے انہیں مرکزی دفاعی کمیٹی سے باہر کردیا تھا ۔ وہیں کانگرس کے کئی لیڈروں نے ان کے بیان کی خوب مذمت کرتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کرنے کی مانگ کی تھی ۔ حالانکہ سادھوی پرگیا نے اس پر صفائی پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ میں نے اودھم سنگھ کی بے عزتی  برداشت نہیں کیا اس لئے یہ بیان دیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top