کھرڑ : پنجاب کے کھرڑ میں لانڈرا روڑ پر واقع آج ہفتہ کو تین منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔ جانکاری کے مطابق اس میں بہت سے لوگوں کے دبنے کی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس عمارت میں دفتر کی وجہ اس دوران سارا عملہ اندر ہی بیٹھا ہوا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس عمارت کا مالک موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے مو قع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا ہے۔

لوگوں کوملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب یہ حادثہ ہوا تو بلڈنگ میں قریب ایک درجن لوگ موجود تھے۔ پولیس سے حاصل معلومات کے مطابق بلڈنگ کی بیسمینٹ میں کھدائی کام چل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ موقع پر ملبہ ہٹانے کے لئے چار جے سی بی مشینیں لگائی گئی ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس موجود ہے۔آئی جی روپڑ امت پرساد اور ایس ڈی ایم کھرڑ ہمانشو جین موقع واردات پر موجود ہیں۔