National News

روہت نے نکالی تھرڈ امپائر کو گالی ، ویڈیو سامنے آتی ہی ہٹ مین نے دیا مزیدار جواب

روہت نے نکالی تھرڈ امپائر کو گالی ، ویڈیو سامنے آتی ہی ہٹ مین نے دیا مزیدار جواب

نئی دہلی : بنگلہ دیش کیخلاف راجکوٹ کے میدان پر ناظرین کی سانسیں تب تھم گئی تھیں جب ریشبھ پنت کی غلطی کی وجہ سے بنگلہ دیش کا بلے باز آؤٹ ہوکر بھی دوبارہ میدان پر لوٹ آیا ۔ اس کے بعد پھر سے ایک بار ایسی صورتحال بنی جب پنت کے ذریعے سومیا سرکار کو کئے گئے سٹمپ آؤٹ پر سوال اٹھے ۔ میدان پر لگی بڑی سکرین پر جب ریپلے کے بعد تھرڈ امپائر نے دوبارہ ناٹ آؤٹ دیا تو اس سے ہندوستانی کپتان روہت شرما بھڑک گئے ۔ 

PunjabKesari
دراصل ویڈیو میں صاف نظر آرہا تھا کہ ریشبھ پنت نے صحیح طریقے سے سومیا سرکار کو سٹمپ آؤٹ کیا تھا ۔ سکرین پر ناٹ آؤٹ  آتے ہی روہت شرما کے منہ سے گالی نکل گئی ۔ کرکٹ مداحوں نے اس لمبے کو بھانپ لیا ۔ جس کے کچھ ہی وقت بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی جس میں روہت شرما تھرڈ امپائر کو گالی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ 

حالانکہ بعد میں تھرڈ امپائر نے سومیا سرکار کو آؤٹ قرار دے دیا ۔ اس کے بعد پتہ چلا کہ تھرڈ امپائر سے غلطی سے ناٹ آؤٹ والا بٹن دب گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے یہ سارا معاملہ ہوا ۔ 
وہیں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب روہت سے مذکورہ گالی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں ںے کہا کہ میں میدان پر کافی جذباتی آدمی ہوں ۔ پہلے کے کچھ فیصلے اور کچھ آن فیلڈ لمحے آج تھوڑے ٹھیک نہیں تھے ۔ آخر میرا مقصد پورا کرنا تھا ۔ کبھی کبھی ہم جذبات ظاہر کرتے ہیں اس لئے اگلی بار میں یہ کرنے سے پہلے دے کھوں گا کہ کیمرہ کہاں ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top