انٹرنیشنل ڈیسک: بحر ہند میں تجارتی جہاز انٹیگریٹی اسٹار کے انجن میں خرابی آنے کے بعد سری لنکائی بحریہ کے ذریعے بچائے گئے اس کے عملے کے 14 ارکان میں نو ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر بدھیکا سمپت نے بتایا کہ سری لنکا سے 100 سمندری میل جنوب میں واقع جہاز انجن کی خرابی کی وجہ سے بحران میں آ گیا تھا اور اس کا عملہ بہت پریشان تھا۔
سمپت نے بتایا کہ عملے کے 14 ارکان میں سے نو ہندوستانی شہری ہیں۔ بحریہ نے بتایا کہ جہاز کے بحران میں ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد وزارتِ دفاع کی ہدایت پر' سمودرا جہاز 'کو تلاش اور بچا ؤ مہم میں تعینات کیا گیا اور اسے جنوبی بندرگاہ ہمبنٹوٹا لایا گیا۔ اس نے بتایا کہ سمندری بچاؤ رابطہ مرکز کے قریب موجود ایک اور تجارتی جہاز 'مارننگ گلوری 'نے مدد فراہم کی۔