ملک کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا منگل کی رات کو 67 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لیں۔سشما سوراج کے انتقال کی خبر سے بالی وڈ کی تمام ہستیوں میں غم کی لہر ہے۔تمام ستارے ان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن نے بھی سشما سوراج کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔امیتابھ بچن نے ٹوئٹر ہینڈل پر سشما سوراج کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے ۔
بتا دیں کہ امیتابھ بچن اور سشما سوراج کی اس تصویر کو ایک فین نے اپنے ٹویٹر پرشیئر کیا ہے، جسے امیتابھ بچن نے ریٹویٹ کرتے ہوئے سشما سوراج کے انتقال پر دکھ ظاہر کیا اور ان کی روح کی امن کے لئے دعا کی ہے۔امیتابھ بچن نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ ' ایک انتہائی المناک خبر! ایک بہت ہی طاقتور سیاستدان، ایک ملنسار ہستی، ایک حیرت انگیز ترجمان۔روح کے سکون کے لئے دعا۔
بتا دیں کہ امیتابھ کے علاوہ بالی وڈ کی تمام ہستیاں ملک کی عزیز اور باقار وزیر کے انتقال پر دکھی ہیں۔تمام لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔