National News

سلیمانی کر رہے تھے چار امریکی سفارتخانوں پر حملے کی منصوبہ بندی، اس لئے کی کارروائی: ٹرمپ

سلیمانی کر رہے تھے چار امریکی سفارتخانوں پر حملے کی منصوبہ بندی، اس لئے کی کارروائی: ٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکہ کے چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دیگر سفارت خانوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی تھی؟ اس پر مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ میں  یہ واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی تھی۔

PunjabKesari
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بغداد میں واقع سفارت خانہ ان میں سے  ایک تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سفارتی اور فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس لئے امریکہ نے اس کے خلاف یہ کارروائی کی۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے عراق کے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ سے حملہ کرکے قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔ سلیمانی کی موت کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا اور ایران نے بھی گذشتہ بدھ کو عراق واقع امریکہ کی دو ائیر بیس پر میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔
ایران کے میزائل حملے کے بعد امریکہ نے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top