Latest News

بد عنوان نیتاؤں کے تحفظ کی وجہ سے بڑھتے ہیں آبروریزی کے واقعات: سبرا منیم سوامی

بد عنوان نیتاؤں کے تحفظ کی وجہ سے بڑھتے ہیں آبروریزی کے واقعات: سبرا منیم سوامی

اناؤ   آبروریزی متاثرہ کی موت کے بعد سے سیاست میں گھمسان جاری ہے۔ایک طرف اپوزیشن  جماعتیں جہاں اتر پردیش کی حکومت کو گھیررہی ہیں تووہیں بھارتیہ جنتا پارٹی  (بی جے پی)کے  رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا کہ بدعنوان رہنماؤں کے تحفظ کی وجہ سے  آبروریزی  کے واقعات بڑھتے ہیں۔
سوامی نے اتوار کو ٹویٹ کر کہا کہ پہلی نظر میں گناہ گار رہنماؤں پر بھی ایکشن ہونا چاہئے۔بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا کہ 'آبروریزی  کے  بڑھتے ہوئے واقعات بدعنوان رہنماؤں کی رواداری  اور انکے ملزمین کو تحفظ دینے کی وجہ سے ہیں۔ جن سیاستدانوں نے عصمت دری کی ہے یا قتل کیا ہے، اگرچہ پرائما  فیشیا میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے، ان سے کنارہ کر لینا چاہئے۔

https://twitter.com/Swamy39/status/1203479223358373889?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1203479223358373889&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fbjp-subramanian-swamy-tweet-rising-rape-incidents-due-to-tolerance-of-corrupt-politicians-1-1144000.html
بتا دیں کہ حال ہی میں ملک میں آبروریزی کے کئی   معاملے سامنے آئے ہیں۔تیلنگانہ میں ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی واردات کو انجام دیا گیا اور اس کے بعد اس کا قتل کر جلا دیا گیا۔وہیں اترپردیش کے اناؤ میں  آبروریزی متاثرہ کو زندہ جلانے کا معاملہ سامنے آیا۔وہیں متاثرہ کی اب موت ہو چکی ہے۔ ان واقعات کی وجہ سے ملک میں کافی غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں لوگ آبروریزی  کے واقعات کو لے کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ساتھ ہی  اس کولے کر سخت قانون کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top