National News

مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ انڈونیشیا کی موسمیاتی سائنس اور جیو فزیکل ایجنسی نے بتایا کہ آج صبح 6 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 تھی تاہم اس سے سمندر میں اونچی لہریں نہیں اٹھیں۔ ایجنسی نے ابتدائی طور پر اس کی شدت 6.1 بتائی تھی۔

ایجنسی کے مطابق اس کا مرکز سیرام باغیان تیمور ریجنسی سے 57 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور 19 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ 3 سے 4 ایم ایم آئی کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے قریبی مغربی پاپوا صوبے میں بھی محسوس کیے گئے۔ ایجنسی کے اہلکاروں نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے کیونکہ زلزلے سے بڑی لہریں نہیں اٹھیں۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا ایک جزیرہ نما ملک ہے، جو پیسفک رنگ آف فائر نامی حساس زلزلے سے متاثرہ علاقے میں واقع ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top