Latest News

پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا : سونو نگم

پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا : سونو نگم

پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 40 سے زیادہ جوانوں کی شہادت کے بعد سے ہی بھارت - پاکستان کے درمیان کشیدگی بنی ہوئی ہے ۔ حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ جس پر آج ایک میڈیا کانکلیو میں پہنچے بالی وڈ گلوکار سونو نگم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے سے مسئلے کا حل نہیں ہوگا ۔ 
سونو نے کہا کہ ہم بچوں کی طرح اپنا فیصلہ کیوں بدلتے ہیں؟ پاکستانی کلاکاروں پر پابندی لگانے سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا ۔ پہلے آپ اس پر پابندی لگاتے ہیں ، پھر کہتے ہیں آپ چلے جاؤ، ہمارے ملک کی شناخت ہی تہذیب و ثقافت ہے ۔  یہاں اتنی چھوٹی باتیں نہیں ہونی چاہئے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top