Latest News

شیخ حسینہ سے سونیاگاندھی،منموہن کی ملاقات

شیخ حسینہ سے سونیاگاندھی،منموہن کی ملاقات

نئی دہلی:کانگرس کے ایک وفد نے اتوار کو یہاں بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ ا س وفد میں کانگرس صدر سونیا گاندھی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما شامل تھے ۔کانگرس کے ذرائع نے بتایاکہ محترمہ حسینہ سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین رشتوں کو اور مضبوط بنانے سے متعلق گفتگوہو ئی ۔ اس سے قبل سنیچر کو محترمہ حسینہ نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی تھی ،جہاں تین پروجیکٹوں کے افتتاح سمیت تقریباً سات دوطرفہ معاہدوں میں دستخط ہوئے تھے ۔محترمہ حسینہ چار روزہ دورے پر ہندوستان میں ہیں ۔
 



Comments


Scroll to Top