Latest News

''چاند کو چومنے کی ضد ہے ہماری ''، اسرو سائنسدانوں کومزید حوصلہ دے گا یہ گانا

''چاند کو چومنے کی ضد ہے ہماری ''، اسرو سائنسدانوں کومزید حوصلہ دے گا یہ گانا

نیشنل ڈیسک : چندریان 2 کے لینڈر 'وکرم ' کا چاند پر اترتے وقت اسرو سے رابطہ بھلے ہی ٹوٹ گیا ہو لیکن ملک نے ابھی اسرو سائنسدانوں سے امیدیں بنائی ہوئی ہیں جو کہ اسرو کی حوصلہ افزائی کیلئے بیحد ضروری ہے ۔ اسی لئے اسرو سائنسدان ہمت نہ ہارتے ہوئے مشن میں جٹے ہوئے ہیں جسے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھی سلام کررہی ہے ۔ وہیں اس درمیان ایک گانا لانچ ہوا ہے جو سائنسدانوں کے حوصلے کو مزید بلند کردے گا ۔ 

PunjabKesari
یہ گانا Sreekant's SurFiira بینڈ نے تیار کیا ہے ۔ جسے اسرو کے سائنسدانوں کو ٹربیوٹ کیا گیا ہے ۔ حب الوطنی سے بھرے اس گانے کے الفاظ ہیں 'ترنگا لہرائیں گے '۔ ویڈیو میں گلوکار کیلاش کھیر کی بھی ایک جھلک دکھائی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا تیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے لوگ خوب پسند کررہے ہیں ۔ 


بتا دیں کہ چندریان 2 مشن کے تحت 7 ستمبر کو لینڈر وکرم کو چاند کی سطح پر لینڈ ہوتا تھا لیکن چاند کی سطح پر پہنچے سے محض 2.1 کلو میٹر پہلے ہی اسرو کا لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا ۔ تب سے ہی اسرو سائنسدان لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ اس میں کیا خرابی پیش آئی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top