National News

کیب  ڈرائیور کی اس حرکت سے ہل گئیں سونم کپور، ٹویٹ کر لکھی آ پ بیتی

کیب  ڈرائیور کی اس حرکت سے ہل گئیں سونم کپور، ٹویٹ کر لکھی آ پ بیتی

ممبئی : سونم کپور اگرچہ بڑے پردے پر اپنی فلم کو لے کر بحث میں نہ ہوں، لیکن اپنی ذاتی زندگی کو لے کر وہ اکثر سرخیوں رہتی ہیں ۔ انکے مداح ان کے فیشن سے لے کر ان کے شوہر آنند  آہوجہ کے ساتھ محبت زندگی تک سب جاننا چاہتے ہیں۔ تاہم، اس وقت وہ  اپنے ٹویٹ کو لے کر سرخیوں میںہیں۔دراصل، وہ فی الحال لندن میں ہیں اور انہوں نے آن لائن ٹیکسی دستیاب  کرانے والی کمپنی  'اوبر'کے ساتھ اپنا ایک تجربہ شیئر کیا ہے جو بالکل بھی اچھا نہیں تھا۔

PunjabKesari

https://twitter.com/sonamakapoor/status/1217576538901794816
کل رات سونم نے کہیں جانے کے لئے ایک' اوبر' کا انتخاب کیا ۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ڈراؤنے تجربے کو  شیئر کیا ۔انہوں نے ٹویٹ میں سبھی سے پبلک ٹرانسپورٹ یوز کرنے کی اپیل کی۔  اداکارہ نے لکھا کہ ' ہیلو، دوستوں !یہ میرا اوبر لندن کے ساتھ سب سے زیادہ ڈراونا تجربہ تھا۔براہ مہربانی ہوشیار رہو۔سب سے بہترین اور سیف لوکل پبلک ٹرانسپورٹ یا ٹیکسی کا یوز کریں۔میں مکمل طور پر ہل گئی ہوں'۔

PunjabKesari

https://twitter.com/PriyaMulji/status/1217576716446654467
اس کے بعد ان کے کمینٹ باکس  میں  انکے فالورز نے سوالات کی جھڑی لگا دی۔ایک صارف نے سوال کیا ' کیا ہوا، سونم؟ اگر آپ بتائیں گی تو لندن میں کیب یوز کرنے والے انسان کو آسانی ہو گی'،جس پر، اداکارہ نے جواب دیا 'ڈرائیور انسٹیبل تھا اور تیز آواز میں چللا رہا تھا۔میں اس سب سے بری طرح ہل گئی ہوں،۔ اداکارہ  نے اس کے بارے میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی لکھا ۔ 

PunjabKesari

https://twitter.com/sonamakapoor/status/1217577017748721665
اس بیچ سونم کپور اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں ، جب انہوں نے ایک تصویر شیئر کی اور اشارہ دیا کہ  یہ ایک فلم کے لئے لُک ٹیسٹ کے لئے تھا ، جس کا وہ حصہ بننا چاہتی تھیں۔ لمبے بالوں کے ساتھ وہائٹ ٹریڈشنل ڈریس پہنے  یہ  لُک دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی  فلم ' رام - لیلا ' ' انگ لگادے ' گانے کے لئے تھا ۔



Comments


Scroll to Top