برمنگھم:ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پسرلا وینکٹا سندھو نے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں پیر کو کناڈا کی مچل لی کو2-0 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ سندھو نے گلاسگو 2014 گیمز کی گولڈ میڈلسٹ مچل کو 21-15، 21-13 سے شکست دی۔ ریو 2016 کی سلور میڈلسٹ سندھو جب کورٹ پر آئیں تو ان کے پیر لوبنڈیج لگاہواتھا، لیکن اس سے ان کے کھیل پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
پہلے گیم میں انہیں مچل سے چیلنج ملا لیکن دوسرے گیم میں کناڈائی کھلاڑی کی غیر متوقع غلطیوں نے سندھو کے لئے جیت کی راہ ہموار کردی۔ اس سے قبل سندھو نے گلاسگو 2014 گیمز میں کانسے اور گولڈ کوسٹ 2018 گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اس جیت کے ساتھ ہی سندھو نے کامن ویلتھ میڈلز کا سیٹ مکمل کرلیا۔