Latest News

آئی پی ایل کے انعقاد پر بھڑکے شعیب اختر نے بی سی سی آئی پر لگائے سنگین الزام

آئی پی ایل کے انعقاد پر بھڑکے شعیب اختر نے بی سی سی آئی پر لگائے سنگین الزام

انٹر نیشنل ڈیسک :کوروناوائرس وبا کے چلتے آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020  کو ملتوی کردیا ہے۔ اکتوبر میں آسٹریلیائی سر زمیں پر کھیلے جانے والی ٹورنامنٹ اب 2021 میں منعقد ہوگی۔ اس ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے سے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کو جیسے مرچی لگ گئی ہے۔ شعیب اختر پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بوکھلا گئے اور بی سی سی آئی  پر کئی سنگین الزام لگا دئے۔
پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کے ملتوی ہو جانے کیلئے بی سی سی آئی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ شعیب اختر نے کہا بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2020کو منعقد کرنے کیلئے عالمی کپ کو ملتوی کروادیا۔ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ عالمی کپ ہی نہیں ایشیا کپ کا بھی انعقاد ہوسکتا تھا۔ شعیب اختر نے یوٹیوب پر جیو کرکٹ سے بات کرتے ہوئے کہا ایشیا کپ یقینی طور پر ہوسکتا تھا۔ ہندستان اور پاکستان کیلئے یہ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کا شاندار موقع تھا، اس کے پیچھے کئی وجہ ہیں اور میں اس میں جانا نہیں چاہتا۔
شعیب اختر نے کہا ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا بھی انعقاد ہوسکتا تھا لیکن وہ اسے ہونے نہیں دیں گے۔ "آئی پی ایل کو نقصان نہیں ہونے دینا چاہئے ورلڈ کپ جائے بھاڑ میں"۔ بتادیں کہ شعیب اختر بھلے ہی بی سی سی آئی کو اس معاملے کا قصوروار قرار دے رہے ہیں لیکن خود کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد میں خطرہ ظاہر کیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی دلیل تھی کہ کوروناوائرس کے دور میں اتنے سارے کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنا ناممکن ہوگا۔
جس کے بعد آئی سی سی نے یہ فیصلہ لیا۔ بتادیں کہ ایشیا کرکڑ کونسل نے (اے سی سی ) آفیشیل طور پر اسی ماہ کی شروعات میں ایشیا کپ 2020 کے رد کرنے کا اعلان کیاتھا۔ سوربھ گانگولی نے اس سے ایک دن پہلے ہی اس کی جانکاری دے دی تھی۔
  19 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے آئی پی ایل 2020، اتنے بجے شروع ہوں گے میچ
شعیب اختر نے بی سی سی آئی کی طاقت کا حوالہ دینے کیلئے سال 2008 میں ہوئے منکی گیٹ معاملے کی مثال دی۔ اس واقعے میں ہندوستان کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آسٹرلیا کے اینڈریو سائیمنڈ پر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد تنازعہ ہوگیا تھا۔ شعیب اختر  نے کہا، "کئی مرتبہ کوئی کسی کو جملہ بازی کردیتا ہے لیکن بچ جاتا ہے۔ باتیں سیریز بائیکاٹ کرنے کی ہوتی ہیں۔ میں آسٹریلیائی لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ تمہاری پالیسی کہاں ہے "۔ شعیب اختر  نے کہا، " بی سی سی آئی نے کہا سیریز ختم کردیتے ہیں اور آسٹریلیا نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بات ہی نہیں ہوئی ہے۔ کیا یہ آپ کا ایمان ہے، مائیک پر جو آواز آئی تھی وہ سنی نہیں تھی کیا "۔

ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 رد ہونے کے بعد IPL 2020 کا انعقاد تقریبا طے ہوگیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کب سے شروع ہوگی؟ اس سوال کا جواب بھی جلد سامنے آجائے گا لیکن اس درمیان خبر آرہی ہے کہ آئی پی ایل (آئی پی ایل0  202کی شروعات 19 سے شروع سے ہوسکتی ہے۔ پہلے ایسے مانا جارہا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے شروع ہوسکتی ہے لیکن یہ ٹورنامنٹ ایک ہفتے پہلے شروع کی جاسکتی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top