National News

شلپا شیٹی نے مداحوں کاجیتا دل ، وزیر اعظم مودی کے چھوئے پاؤں

شلپا شیٹی نے مداحوں کاجیتا دل ، وزیر اعظم مودی کے چھوئے پاؤں

نیشنل ڈیسک : وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کو اپنی روز مرہ  کی زندگی میں جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کے مقصد سے جمعرات کو 'فٹ انڈیا' مہم کا آغاز کیا ہے ۔  اس مہم کی بالی وڈ ہستیوں نے بھی حمایت کی ۔ جس کے تحت شلپا شیٹی سمیت کئی دگج اندرا گاندھی سٹیڈیم میں پہنچے ۔ اسی درمیان شلپا شیٹی کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ 

PunjabKesari
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے اس ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ وزیر اعظم قطار میں کھڑے سبھی لوگوں سے مل رہے ہیں ۔ اسی درمیان جب وہ شلپا شیٹی کے پاس پہنچتے ہیں تو  پہلے شلپا نے ان کو دونوں ہاتھ جوڑ کر نمستے کیا پھر جھک کر وزیر اعظم  مودی کے پاؤں چھو لیتی ہیں ۔ شلپا کا یہ انداز لوگوں کے دل کو چھو گیا ۔ سوشل میڈیا پر ان کی جم کر تعریف کی جارہی ہے ۔ 


وہیں اس سے پہلے شلپا شیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا ۔ ج سمیں انہوں نے اپنے مداحوں کو مہم جڑنے کی اپیل کی ہے ۔ اداکارہ نے ٹویٹ کر لکھا کہ آج کل کی مصروف ترین زندگی میں صحتمند رہنا ہمارے لئے ویسے ہی ہے جیسے ہم سانس لیتے ہیں ۔ اس لئے میں آپ سبھی سے درخواست کرتی ہوں کہ وزیر اعظم نریندر کے ذریعے شروع کی گئی 'فٹ انڈیا' مہم سے جڑیں ۔ فٹنیس کو اپنی زندگی کا اہم حصہ بنائیں ۔ 



Comments


Scroll to Top