Latest News

کورونا پر مودی کی درخواست پر تھرور کا بیان، ابھی شو مین کو سنا، یہ بس پی ایم کا ''فیل گڈ'' موومنٹ تھا

کورونا پر مودی کی درخواست پر تھرور کا بیان، ابھی شو مین کو سنا، یہ بس پی ایم کا ''فیل گڈ'' موومنٹ تھا

نئی دہلی:ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے خطاب کے بعد کانگرس کی طرف سے پہلا ردعمل ان کے ایم پی ششی تھرور نے دیا ہے۔ ششی تھرور نے پی ایم مودی کے خطاب  کے بعد ٹویٹ کیا ، ابھی وزیر اعظم شومین کی باتیں سنیں، لوگوں  کے درد ، ان کے احساس ، انکی مالی دشواریوں کو دور کرنے کے بارے میںکچھ نہیںکہا گیا ۔ مستقبل کو لے کر کوئی نگاہ نہیں، یا ان مدعوں  پر کوئی بات نہیں ، جن کے بارے میں لاک ڈاون کے بعد کے ماحول میںبات کرنے کا ان کا ارادہ ہو ۔ بس ہندوستان کے فوٹو آپ وزیرا عظم کی جانب سے تیار کیا گیا فیل گڈ موومنٹ تھا یہ۔
مودی نے کی عوام سے درخواست 
آپ کو بتا دیں کہ وزیرا عظم نریندر مودی نے کورونا وائرس (کووڈ19) سے مقابلہ کے لئے ملک کے باشندوں  کو لاک  ڈاون میں تعاون کرنے  کے لئے تعریف کرتے ہوئے سبھی کو آگامی اتوار پانچ اپریل کی رات نو بجے اپنے گھر کی روشنی بند کر کے گھر کے دروازہ  اور بالکونی پر نو  منٹ تک دیا یا موم بتی جلا کر کورونا کے اندھیر ے سے لڑنے کی درخواست کی ہے ۔ مودی نے جمعہ کو صبح نو بجے اپنے ویڈیو  پیغام میںیہ درخواست کی ۔ مود ی نے کہا کہ اس کورونا بحران  اور لاک ڈاون سے  سب سے زیادہ ہمارے غریب بھائی ، بہن متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں مایوسی  سے امید کی طرف لے جانا ہےْ۔
 



Comments


Scroll to Top