National News

شین واٹسن کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک:شیئر ہو رہی ہیں فحش تصاویر اور ویڈیوز

شین واٹسن کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک:شیئر ہو رہی ہیں فحش تصاویر اور ویڈیوز

سپورٹس ڈیسک: سابق آسٹریلیائی کرکٹر سٹار شین واٹسن کا انسٹا گرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے اور ان کے اکاؤنٹ سے لگاتار فحش تصاویر شیئر کی جارہی ہیں ۔ واٹسن کے انسٹا گرام سے کئی پوسٹ شیئر کی گئی ہیں ۔ جس میں لڑکیوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں ۔ اسی کے ساتھ ہی کچھ تصاویر پر نمبر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

PunjabKesari
انسٹا گرام  پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایک ہیکر نے واٹسن کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی بات بھی قبولی ہے ۔ حالانکہ اس پوسٹ میں ہیکر نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی اپنی پوری فوٹو شیئر کی ہے ۔ 

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ واٹسن کے انسٹا گرام پر 1.3 ملین فالوورز ہیں اور ہر روز اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ نہ کچھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ پانچ دنوں پہلے (10 اکتوبر) واٹسن کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی کسی نے ہیک کرلیا تھا اور اس وقت بھی ایسے ہی فحش ٹویٹس ڈال کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ واٹسن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرتے ہوئے ہیکر نے ان کی پروفائل فوٹو کی جگہ کسی خاتون کی تصویر بھی لگا دی تھی ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top