National News

جنوبی افریقہ کے ایک قصبے میں اندھا دھند فائرنگ، خاتون سمیت 7 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے ایک قصبے میں اندھا دھند فائرنگ، خاتون سمیت 7 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک: جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاو¿ن شہر کے مضافاتی علاقے میں ہفتے کو ہونے والی فائرنگ میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ مغربی کیپ کے صوبائی کمشنر کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، پولیس ماریکانا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، جس میں سات افراد جان سے گئے، جن میں ایک خاتون اور 30 سے 50 سال کی عمر کے چھ مرد شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں تین دیگر مرد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ بیان کے مطابق، فائرنگ ہفتے کی صبح تقریباً 0:15 بجے، یعنی آدھی رات کے کچھ ہی دیر بعد ہوئی۔
پولیس نے کہا کہ فی الحال اس واقعے کو علاقے میں زبردستی وصولی سے جوڑا جا رہا ہے۔ مشتبہ افراد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس نے بیان جاری کر کے اس حملے کی سخت مذمت کی۔ پولیس نے کہا کہ جنوبی افریقی پولیس سروس اس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مجرموں کو گرفتار کرنے اور انہیں سزا دلانے کے لیے پ±رعزم ہے۔ ماریکانا، کیپ ٹاو¿ن کے کیپ فلیٹس علاقے کے ایک بڑے شہری اور نیم دیہی علاقے فلپی ایسٹ میں واقع ہے، جو گینگ سے جڑی تشدد کی وارداتوں سے متاثر ہے۔



Comments


Scroll to Top