Latest News

جموں کشمیر:سکیورٹی فورسز کے ہاتھ لگی بڑی کامیابی، موسٹ وانٹیڈدہشت گرد ریاض نائیکو سمیت 3دہشت گرد ہلاک

جموں کشمیر:سکیورٹی فورسز کے ہاتھ لگی بڑی کامیابی، موسٹ وانٹیڈدہشت گرد ریاض نائیکو سمیت 3دہشت گرد ہلاک

نیشنل ڈیسک:جنوبی کشمیر میں ہوئے تشدد کے دوران فوج کے ہاتھ بڑی کامیابی لگی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے چیف ریاض نائیکو کو مار گرایا ہے۔ اس کے ساتھ دو دیگر مقامات پر چل رہے تشدد میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ موسٹ وانٹیڈدہشت گرد اور جموں کشمیر میں حزب المجاہدین کی کمان سنبھال ر ہے ریاض نائیکو پر 12لاکھ کاانعام تھا۔ جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آج صبح سے دو جگہوں پر تشدد جاری تھا۔ اونتی پورہ کے شرشالی ایریا میں سکیورٹی فورسزنے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔
افسران نے بتایاکہ کالعدم دہشت گرد گروپ حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو  کو پلوامہ کے بیگپورا گاؤں میں گھیر لیا تھا لیکن انہوں نے اس کی پہچان نہیں بتائی تھی۔ بعد میں افسران نے بتایا  کہ ہم ریاض  نائیکو  کی 8سال سے تلاش کر رہے تھے۔ جولائی 2016 میں وادی میں دہشت گرد کا چہرہ رہے برہان وانی کی موت کے بعد نائکو دہشت گرد گروپ کا چیف بنا تھا۔
نائیکو جنوبی کشمیرکے شوپیاں میں تین بار پولیس کو چکما دے کر فرار ہو چکا ہے۔ تفصیلی جانکاری دینے سے انکار کرتے ہوئے افسران نے بتایا کہ انہوں نے گاؤں میں نائیکو  کے موجود ہونے کی جانکاری ملنے کے بعد اسے پکڑنے کے لئے ایک منصوبہ بنایا   اور وہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس بار وہ بھاگ نہ پائے۔ انہوں نے بتایا  کہ تشدد ختم ہونے کے بعد جانکاریاں اکٹھی کی جائیں گی۔ وہیں شار شالی گاؤں  میں سکیورٹی فورسز  کے ساتھ تشدد میں دو دہشت گردمارے گئے جن کی ابھی تک شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top