Latest News

اس ملک  کے طلباء کو لگتا ہے ،'' گائے دیتی ہے انڈے :''سروے رپورٹ

اس ملک  کے طلباء کو لگتا ہے ،'' گائے دیتی ہے انڈے :''سروے رپورٹ

لندن : برطانیہ کے طلباء کے جنرل  نالج کو لے کر چونکانے والا خلاصہ ہوا ہے ۔ یہاں کروائے گئے ایک سروے کے مطابق طلباء کی عام نالج اتنی کمزور ہے کہ جانکر حیران رہ جائیں گے ۔ سروے کے مطابق ، برطانیہ کے طلباء کو لگتا ہے کہ گائے انڈے دیتی ہے ۔ برطانیہ  میں 6 سے لے کر 11 سال کے بچوں کے اس سروے کا نتیجہ بیحد شرمناک ہے ۔ کم از کم ان کے والدین اور متعلقہ اساتذہ کیلئے ، جن کے بچوں کو انڈے سے جڑے اہم اور عام حقائق کے بارے میں جانکاری نہیں ہے ۔ 


اس سروے میں برطانیہ کے پرائمری سکولوں کے طلباء کو شامل کیا گیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق تین میں سے ایک طالب علم کو لگتا ہے کہ گائے انڈے دیتی ہے ۔ وہیں 10 میں سے 3 طلباء کو ٹونا مچھلی کے بارے میں نہیں پتہ  ہے ۔ ساتھ ہی دس میں سے ایک نے کبھی ٹماٹر نہیں کھایا ۔ سروے کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ طلباء میں کھانے پینے کی بیحد کم جانکاری ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ والدین اور اساتذہ طلباء پر دھیان دینے کی ضرورت ہے اور اس سے متعلق جانکاری دینے کی ضرورت ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top