National News

ٹرمپ اور پوتن ملاقات کی میزبانی، سعودی عرب کا اظہار مسرت

ٹرمپ اور پوتن ملاقات کی میزبانی، سعودی عرب کا اظہار مسرت

 ریاض: سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کو بڑی پیش رفت قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی کے مطابق سعودی عرب نے امریکی اور روسی صدور کی سعودی عرب میں ملاقات کے خیال کا خیر مقدم کیا ہے، سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان کسی بھی ممکنہ سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا سعودی عرب کے لیے امریکی اور روسی صدور کی میزبانی باعث مسرت ہے، سعودی مملکت روس اور یوکرین کے درمیان پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے روسی صدر سے فون پر بات کرنے کے بعد کہا تھا کہ ان کی روسی صدر سے ملاقات سعودی ولءعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ متوقع ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی دارالحکومت ریاض میں پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ دونوں رہنماو¿ں نے بدھ کو بات کی اور آمنے سامنے ملاقات کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلے غیر ملکی رہنما تھے جنھیں ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کال کی تھی۔

ٹرمپ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی تقریر کے دوران ولءعہد کو ''ایک لاجواب آدمی“ قرار دیا۔ دوسری طرف ولادیمیر پیوٹن، جنھوں نے 2023 میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، نے گزشتہ ستمبر میں کہا تھا کہ وہ سرد جنگ کے بعد سب سے بڑے امریکی-روسی قیدیوں کے تبادلے میں مدد کرنے پر محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top