Latest News

وزارت دفاع کمیٹی سے ہٹائی گئی سادھوی پرگیا ٹھاکر ، پارٹی سے با ہر کا راستہ دکھا سکتی بھاجپا

وزارت دفاع کمیٹی سے ہٹائی گئی سادھوی پرگیا ٹھاکر ، پارٹی سے با ہر کا راستہ دکھا سکتی بھاجپا

نئی دہلی : مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتانا بھاجپا ایم پی سادھوی پرگیا ٹھاکر کو مہنگا پڑ گیا ہے ۔ بھاجپا کے ایگزیکٹو صدر جے پی نڈا کی سفارش کے بعد پارلیمانی امور وزیر پرہلاد جوشی نے پرگیا ٹھاکو دفاعی معاملوں کی مشاورتی کمیٹی سے ہٹا دیا ہے ۔ ساتھ ہی بھاجپا نے پرگیا ٹھاکر کو بھاجپا پارلیمانی جماعت کی میٹنگوں میں بھی نہیں آنے کا فرمان سنایا ہے ۔  ذرائع کے مطابق بھاجپا پرگیا ٹھاکر  پر سخت کارروائی کر سکتی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کو پارٹی سے باہر بھی نکالا جا سکتا ہے ۔ 

PunjabKesari
بھاجپا ایگزیکٹو صدر جے پی نڈا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پرگیا ٹھاکر کا بیان قابل مذمت ہے اور بھاجپا کبھی اس طرح کے بیان یر نظریے کی حمایت نہیں کرتی ۔ بتا دیں کہ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیمی بل پر چرچہ کے دوران بابائے قوم (راشٹر پتا) مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا حوالہ 'محب وطن' کے طور پر دیا ۔ جس کو لے کر کانگرس ممبران نے سخت مخالفت کی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top