Latest News

ہندوستان میں پیر پساررہی ہے اسلامک دہشت گردی ، سبھی مدرسوں اور مساجد کی ہو جانچ : سادھوی پراچی

ہندوستان میں پیر پساررہی ہے اسلامک دہشت گردی ، سبھی مدرسوں اور مساجد کی ہو جانچ : سادھوی پراچی

باغپت : فائر برانڈ ہندو وادی لیڈر سادھوی پراچی نے پریس کانفرنس کر سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں ۔ یہاں تک کہ میری گاڑی پر حملے ہوئے اور اسے توڑ دیا گیا ۔  حالانکہ اس تناظر میں  میں  بہت لاپروا رہی ہوں ۔ وہیں کملیش تیواری کے قتل پر کہا کہ جو واردات  پیش آئی ہے وہ حقیقت میں دل دہلا دینے والی ہے ۔ کملیش تیواری جی تو چلے گئے لیکن ایسی واردات میرے ساتھ نہ پیش آ ئے اس کیلئے میں حکومت اور انتظامیہ سے گذارش کررہی ہوں کہ مجھے سکیورٹی ملنی چاہئے ۔

PunjabKesari
ہندوستان میں پیر پساررہی اسلامک دہشت گردی
سادھوی نے کہا کہ امریکہ کے اندر بیٹھ کر وہاں کے صدر ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ اسلامک دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔ یہ بات سچ ہے کہ میں اس بات کی حمایت کرتی ہوں ۔ اسلامک دہشت گردی صرف ہندوستان کیلئے مسئلہ نہیں ہے کہ یہ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے ۔ یہ پوری دنیا کیلئے مسئلہ بن گئی ہے ، جو خاص کر ہندوستان کے اندر اپنے پیر پسار رہی ہے ۔  اترپردیش میں یہ جتنے بھی مدرسے اور مساجد ہیں ان کی جانچ ہونی چاہئے ۔ یہاں سے ان کے تار جڑے ہوئے ہیں ۔ ان کی جانچ کے بعد ان کے اوپر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔ اسلامک سٹیٹ بنانے کیلئے جو جہاد چل رہا ہے یہ رک سکتا ہے لیکن اس کیلئے حکومت کو سخت سے سخت سے اقدامات اٹھانے پڑیں گے ۔

 



Comments


Scroll to Top