Latest News

دہلی تشدد:دہلی کے مختلف علاقوںمیں کشیدگی  کی افواہیں پھیلنے سے لوگوںمیں خوف و ہراس ۔ پولیس نے سازش کوناکام کیا

دہلی تشدد:دہلی کے مختلف علاقوںمیں کشیدگی  کی افواہیں پھیلنے سے لوگوںمیں خوف و ہراس ۔ پولیس نے سازش کوناکام کیا

نئی دہلی:تشدد کے بارے میں افواہ پھیلنے کے بعد اتوار شام مغربی دہلی کے مختلف حصوں میں لوگوں کے درمیان خوف پیدا ہو گیا لیکن دہلی پولیس نے کسی بھی واقعے سے انکار کیااور لوگوں سے امن کی درخواست کی ہے ۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کہا کہ اس نے سات میٹروسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بند کر دیئے لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی ۔سٹیشنوںکو بعد میں کھول دیا گیا ۔ ڈی سی پی (مغربی)دیپک پوروہت نے بتایا کہ بغربی ضلعے کے کھیالا رگھوبیر نگر  علاقے میں کشیدگی کے بارے میں ایک افواہ کی اطلاع ملی ہے ۔اس میں تھوڑی سی بھی سچائی نہیں ہے۔سبھی سے امن و امان بنائے رکھنے کی درخواست کی جاتی ہے کیونکہ صورتحال مکمل طور پر معمول اور پرامن ہیں۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ تلک نگر اور کھیالا علاقوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی سے متعلق کچھ افواہیں پھیلائی گئی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ تلک نگر اور کھیالااور پورے مغربی ڈسٹرکٹ ایریا میں کہیں پر بھی کشیدگی نہیں ہے ۔پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیںہے ۔پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جنوب مشرقی اور مغربی اضلاع میں کشیدگی کی بے بنیاد رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔دہلی پولیس افواہوں کو پھیلانے والے اکائونٹوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اورکارروائی کر رہی ہے ۔ساتھ ہی کہا کہ دوارکا اور بدر پور علاقے میں کشیدگی کی افواہ بھی 'بے بنیاد' ہے ۔مغربی دہلی میں سبھاش نگر ، تلک نگر ، جنک پوری اور کھیالا سمیت متعدد علاقوں میں دکانداروں نے دکانیں بند کر دیںاور لوگ جلدی سے اپنے اپنے گھروں کی طرف لوٹ گئے۔

PunjabKesari
تلک نگر کے ایم ایل اے جرنیل سنگھ نے لوگوں سے امن و امان بنائے رکھنے کی درخواست کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فسادات کی افواہوں کے بارے میں سنتے ہی میں موقع  پر پہنچا ،دکانیںبند تھیں اور لوگ خوف و ہراس میںتھے لیکن کسی نے بھی فساد ہوتے نہیں دیکھا ۔یہ افواہ پھیلانے اورماحول کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے۔میں لوگوں سے امن و امان اور ہم آہنگی بنائے رکھنے اور افواہوں پر بھروسہ نہیںکرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
 



Comments


Scroll to Top