Latest News

''انوشکا کو ملتی ہے خاص توجہ '' ،والے سوال پر بھڑکے روہت ، کہی یہ بات

''انوشکا کو ملتی ہے خاص توجہ '' ،والے سوال پر بھڑکے روہت ، کہی یہ بات

نئی دہلی : سابق کرکٹ فاروخ انجینئر کے ذریعے ہندوستانی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی پر کئے گئے تبصرے سے پیدا ہوا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ فاروخ نے کہا تھا کہ ٹیم انڈیا  کی سلیکشن کمیٹی میں تجربے کی کمی ہے ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران تو وہ سلیکشن کمیٹی کو پہچان تک نہیں پائے تھے ۔ انہیں لگا تھا کہ یہ لوگ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو چائے پلانے کیلئے گھوم رہے ہیں ۔ معاملے میں انوشکا کا نام آتے ہی انہوں نے فاروخ کو لتاڑ لگائی ، جس کے بعد فاروخ کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے معافی مانگ لی ۔ 

PunjabKesari
اب اس معاملے میں صحافیوں نے بات کرتے ہوئے روہت شرما سے بھی سوال پوچھ لیا ۔ سوال تھا کہ کیا انوشکا شرما کو خاص توجہ ملتی ہے ، فاروخ کے بیان پر آپ کیا کہیں گے ؟ صحافیوں کے اس سوال پر روہت شرما بھی بھڑخ گئے ۔ انہوں نے غصے میں کہاکہ،' میں فاروخ انجینئر کے دماغ میں تو نہیں گھس سکتا کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں ۔ یہ سوال آپ انے پوچھیں کہ وہ ایسا الزام کیوں لگا رہے ہیں ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ انوشکا کا نام آنے کے بعد فاروخ کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ایک ٹی وی چینل پر کہا،' میں نے مذاق کے طور پر کہا تھا کہ اسے ایک پہاڑ کی طرح بنا دیا گیا ہے ۔ بیچاری انوشکا کو اس میں کھینچ لیا گیا ۔ وہ ایک پیاری لڑکی ہے ، وراٹ کوہلی شاندار کپتان ہیں اور کوچ روی شاستری بہت اچھے ہیں ۔ پورے معاملے کو بے وجہ ہوا دی جارہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top