Latest News

کانپور میں خوفناک سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک

کانپور میں خوفناک سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک

کانپور:اترپردیش میں کانپور- بلہور علاقہ کے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے کے فلائی اوور پر تیز رفتار وولوو بس ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے دوسری سمت سے آنے والی لگژری گاڑی  سے ٹکراکر نیچے گر گئی، جس سے چھ افراد کی موت ہو گئی ۔
نگراں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ انل کمار نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپریس وے پر من پور اور ارول کے درمیان 215 مائل اسٹون کے پاس آگرہ سے لکھنؤ کی طرف جا رہی وولوو بس کے ڈرائیور کو جھپکی آ گئی، جس سے بس بے قابو ہوکر دوسری لین میں چلی گئی اور لکھنؤ کی طرف سے آنے والی لگژری کار سے ٹکرا گئی، اس کے بعد بس فلائی اوور سے نیچے جا گری۔
 انہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ فارچیونر کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار تمام پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ کار مسافردہلی کے رہنے والے ہیں۔ حادثہ کے وقت بس میں زیادہ تر مسافر سو رہے تھے ۔ایک دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہے، جنہیں بلہور پرائمری ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا۔

 



Comments


Scroll to Top