Latest News

کار پر پلٹا ٹرک، تین افراد کی موت ، تین زخمی

کار پر پلٹا ٹرک، تین افراد کی موت ، تین زخمی

ہزاری باغ:جھارکھنڈ میں ضلع ہزاری باغ کے ٹاٹی جھریا تھانہ علاقے میں ایک ٹرک کے کار پر پلٹ جانے سے تین افرادکی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کار پر سوار لوگ گزشتہ دیر رات ضلع گرڈی کے سریا تھانہ علاقہ سے ایک خاتون کا علاج کرانے کے لئے ہزاری باغ جا رہے تھے کہ ٹاٹی جھریا پل کے نزدیک مخالف سمت سے آ رہا کوئلہ بردار ایک ٹرک بے قابو ہوکر پل کو ٹکر مارتے ہوئے کار پر پلٹ گیا ۔ اس حادثے میں کار پر سوار دو افراد اور ٹرک ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ 
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت محمد جمال الدین اور محمد توفیق کے طور پر کی گئی ہے ۔ متوفی ٹرک ڈرائیور کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔زخمیوں کوراجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزبھیج پہنچایا گیا ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہزاری باغ صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top